شنبه 03/می/2025

فلسطین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

بدھ 8-جولائی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل ایک ستر سالہ فلسطینی کرونا کی بیماری کے باعث دم توڑ گیا، جس کے بعد فلسطین میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ القدس اور غرب اردن میں کرونا کے مزید درجنوں مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پچھلے چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 561 ہوگئی ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد چار ہار 786 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی