قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز اریحا کے شمال مغرب میں واقع عرب الملیحات کمیونٹی کے فلسطینی شہریوں کی نجی ملکیت 300 دونم اراضی پر قبضہ کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
عرب الملیحات کے فلسطینی رہائشیوں نے کہا کہ انہوں نے زمین ضبط کرنے کے نوٹس فلسطینی زمینوں پر بنائی گئی غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی مییوووٹ یریہو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں سے موصول ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ مییوووٹ یریہو کے آبادکاروں نے جون کے آغاز میں آبادکاری کو بڑھانے کے لیے زمینوں کو ہموار کرنا شروع کیا تھا لیکن سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی بلڈوزروں کو منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے سے روکنے کے لیے احتجاج کیا۔
اسرائیلی حکام اور آباد کاروں کی طرف سے تقریبا روزانہ عرب الملیحات کے فلسطینی باشندوں کو ہراساں اور بے گھر کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ، لیکن وہ دباؤ اور باقاعدگی سے زمینوں پر قبضہ اور گھروں کو مسمار کرنے کی مہموں کے باوجود اپنے گھروں اور زمینوں کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہیں۔