جمعه 15/نوامبر/2024

اسیر بزرگ فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کی اسرائیلی منظوری

پیر 6-جولائی-2020

قابض صہیونی حکام نے فلسطینی اسیر نظم ابو بکر کا مکان مسمار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نظمی ابو بکر اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد اس پر ایک فوجی اہلکار پر یعبد کے مقام پر پتھر مار کر قتل کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور اسی الزام میں اس پر مقدمہ چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمان کے کمانڈر نداف فیڈان نے اسیر نظمی ابو بکرکا مکان مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے صہیونی حکام نے نوٹس نظمی ابو بکر کے خاندان تک پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی امور اسیران کے مندوب خالد محاجنہ نے بتایا کہ ھموکیڈ نامی ایک تنظیم اسرائیلی عدالت میں نظمی ابو بکر کا مکان مسمار کرنے سے روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی