اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے لاطینی امریکا کے ممالک کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات اور صہیونی ریاست پر پابندیوں کے نفاذ کے مطالبے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ لاطینی امریکا کے ملکوں عہدیداروں کی طرف سے اسرائیل پرپابندیوں کے مطالبے پرمبنی پٹیشن پر دستخط خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے لاطینی امریکا کے ملکوں کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم پر نکیل ڈالنی چاہیے۔
خیال رہے کہ لاطینی امریکا کے ممالک کی 300 اہم شخصیات نے ایک پٹیشن پردستخط کیے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی جنگی جرائم کی تحقیقات اور اسرائیلی ریاست پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے پر زور دیا گیا ہے۔