یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے قابض صہیونی فوج کا روپ دھار لیا

اتوار 5-جولائی-2020

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی رہ نما ڈاکٹرامجد قبھا کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور استقبال کی کوریج کرنے والے صحافی طارق ابو زید کو حراست میں لے لیا۔ طارق ابو زید الاقصیٰ ٹی وی چینل کے نامہ نگار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے ڈاکٹر امجد قبھا کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

خیال رہے کہ امجد قبھا کو دو روز قبل اسرائیلی فوج نے 18 سال کے بعد جیل سے رہا کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی