فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کےدوران قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق کی 172 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔
انسانی حقوق گروپ المیزان مرکز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق کی 172 بار پامالی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر برارہ راست حملے، ان پر تشدد، ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچانا، ماہی گیروں کی بلا جواز گرفتاریاں اور سمندر میں ان کی ماہی گیری کی نقل وحرکت پرپابندیوں جیسے واقعات تکرار کے ساتھ پیش آئے۔