اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی ریاست کے قبضے اور الحاق کے امریکی ۔ صہیونی پروگرام میں تاخیر دھوکہ ہے۔ اسرائیل مغربی کنارے کےالحاق کے پروگرام کو منسوخ نہیں کررہا ہے اور نہ ہی وہ اس پروگرام میں کوئی تبدیلی لانا چاہتا ہے بلکہ وہ ٹیکٹیکل انداز میں فلسطینی قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی قوم، عرب ممالک اور عالم اسلام الحاق کے صہیونی پروگرام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک عظیم قوم کے مالک ہیں۔ فلسطینی قوم شکست کھائے گی اور نہ ہی دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی۔ ہم ایک سو سال سے اپنے حقوق اور آزادی کے لیے ایک غاصب طاقت سے لڑ رہے ہیں۔ ہمارے پاس دنیا کی دوسری قوموں کی نسبت زیادہ تجربہ ہے۔ ہمارے پاس مزاحمت کی ایک عظیم طاقت ہے۔ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ غزہ کی مزاحمت نے ہمیں سکھایا ہے کہ آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کیسے شروع کی جاسکتی ہے۔
خالد مشعل نے مزید کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جو فلسطینیوں اور ان کے قضیہ کو فراموش نہیں کرسکتے۔ ہمارے پاس عالمی میدان ہے اور ہم صہیونی ریاست کے فلسطین میں پیدا ہونے والے پھوڑے کو اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔