اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں 80 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کل جمعرات کو یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ دوسری جانب قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو نماز کی ادائی کی آڑ میں بھاری جرمانے کرنا شروع کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔