قابض اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کی شام غزہ کے سمندر سے چار فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔
غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نذار عیاش نے قدس پریس کو بتایا کہ اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے ساحل سے دو فلسطینی ماہی گیری کشتیوں کو گھیرے میں لیا اور کشتیووں میں موجود ماہی گیروں کو حراست میں لیا۔
عیاش نے تصدیق کی کہ زیر حراست چاروں ماہی گیر اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت دئیے گئے 15 سمندری میل کے علاقے میں سفر کررہے تھے۔
غزہ کے ماہی گیروں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں جہاں ماہی گیر گرفتار ، زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں، بعض اوقات انکی کشتیاں بھی ضبط کر لی جاےی ہیں جو انکا واحد ذریعہ آمدن ہے۔