چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں نئی کالونی کی تعمیر شروع کردی

جمعرات 2-جولائی-2020

قابض صہیونی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جبل حلحول کے مقما پر ایک نئی کالونی کی تعمیر شروع کی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جبل الحلحول پر دھاوا بولا اور پہاڑی علاقے میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ کھدائی شروع کردی۔

خیال ہے کہ جبل حلحول کو جبل الجمجمہ اور جبل جالس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ علاقی اسرائیل کی جانب سے قائم کردہ شاہراہ 60 کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔ اس میں حلحول اور سعیر دو اہم مقامات ہیں اور اکثر یہاں پر یہودی آباد کار دھاوے بولتے اور فلسطینیوں کی اراضی اور املاک پرقبضے کی کوشش کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی