قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ کی عبید کالونی میں سڑکوں اور گھروں کی ناکہ بندی کی جس کے بعد شہری گھروں سے نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے العیسویہ میں محمود رمضان عبید، ندیم حربی عبید، نسیم عبید اور دیگر پر تشدد کیا۔ قابض نے شہید فلسطینی محمود سمیرعبید کے دیواروں پر لگائے گئے پوسٹر اتار پھینکے۔