پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز

بدھ 1-جولائی-2020

اسرائیلی وزیر صحت یولی اڈلچائن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری  اورخوفناک لہر شروع ہوئی ہے جس کے بعد نئی پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر صحت نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کرونا کی وجہ سے نئی پابندیوں کا سامنا کرسکتےہیں۔ ہمیں مجبورا نئی پابندیاں عاید کرنا پڑ رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کے آغاز میں تمام شادی ہال، تقریبات کے مراکز، یہودی عبادت گاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو بند کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ تین روز میں کرونا کے ریکارڈ 668 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے چار مئی کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈائون اور دیگر پابندیاں اٹھا دی تھیں۔

ادھرگذشتہ روز اسرائیلی وزارت صحت نے مزید 218 کرونا مریضوں کی تصدیق کی۔

اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ ان میں چھ ہزار 265 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 318 مریض ہلاک اور 17 ہزار 52 صحت یاب ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی