یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی پولیس کا العیسویہ پر دھاوا، مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

بدھ 1-جولائی-2020

اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس  کے قصبے العیسویہ میں عبید کے علاقے پر چھاپہ مارا اور اسے  بند کردیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں بھڑک اٹھی ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور مشتعل فلسطینی نوجوانوں کے مابین زبردست تصادم ہوا۔

اسرائیلی پولیس کے تشدد سے کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

العیسویہ میں حال ہی میں اسرائیلی پولیس حملوں اور من مانی گرفتاری کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کا سامنا عام طور پر مقامی باشندے پتھر اور پیٹرول بم پھینک کر کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی