یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی علاقوں میں ایک دن میں کرونا کے 195 مریضوں کی تصدیق

منگل 30-جون-2020

فلسطینی خاتون وزیرصحت می کیلہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن اور القدس میں کرونا کے 195 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں 109 الخلیل گورنری، 23 نابلس، چار القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔

می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2248 ہوگئی ہے۔ 621 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔ سات فلسطینی وفات پاگئے ہیں جب کہ 1620 فلسطینی مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

مختصر لنک:

کاپی