شنبه 16/نوامبر/2024

برسلز میں سینکڑوں افراد کا الحاق مخالف مظاہرہ

منگل 30-جون-2020

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اتوار کے روز سینکڑوں افراد نے فلسطینی زمین کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

فلسطینی کی حمایتی سوسائٹی نے بیلجیم میں فلسطینی برادری کے ساتھ مل کے برسلز میں مظاہرے منعقد کیے جس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ وہ اس منصوبے کو تکمیل تک نا پہنچا سکے۔

مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے  لہرائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جسمیں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی  اقدامات کی مزمت کی گئی تھی۔

انہوں نے بیلجیئم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر قبضہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی