پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں کرونا کے دو مریض چل بسے،258 نئے کیسز کی تصدیق

پیر 29-جون-2020

اسرائیلی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں کرونا کا شکار ہونے والے دو فلسطینی چل بسےجب کہ ان علاقوں میں کرونا کے 258 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق می کیلہ نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ایک 70 سالہ کرونا کا مریض دم توڑ گیا جب کہ دوسرا فلسطینی حلحول کے مقام پر فوت ہوا ہے۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایک شہری عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگیا۔

ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 191 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں 179 الخلیل، 10 نابلس، 2 جنین سےتعلق رکھتے ہیں جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 258 ہوگئی ہے۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 2053 ہوگئی ہے۔ ان میں 620 صحت یاب ہوئے ہیں۔ چھ وفات پاگئے اور 1427 زیرعلاج اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی