جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں یہودی معبد کا منصوبہ آگ سے کھیلنے کے مترادف

پیر 29-جون-2020

فلسطین کے ایک سینیر تجزیہ نگار اور سماجی کارکن ناصر الھدمی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ میں ایک یہودی معبد کے قیام کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کے مشرقی خالی حصے میں یہودی آباد کاروں کے لیے عبادت گاہ کا قیام اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کو مسجد کی مرمت سے روکنا مسلمانوں کے مذہبی معاملات اور عبادت میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسرائیلی دشمن کی اس سازش کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

الھدمی نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف گھات لگائے بیٹھی ہے اور مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسجد اقصیٰ پراپنی اجارہ داری قائم کرنے اور محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کا کردار محدود کرنا چاہتی ہے۔

الھدمی نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تمام حصے حرم قدسی اور قبلہ اول کا حصہ ہیں۔ مسجد اقصیٰ اسرائیلی ریاست کے حلق میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی