چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات کی اسرائیل دوستی کا آغاز، کرونا کے خلاف کام کرنے پر اتفاق

پیر 29-جون-2020

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اب تک تعلقات خفیہ اور  در پردہ رہے ہیں مگر اب امارات کی حکومت نے صہیونی ریاست کےساتھ سر عام دوستی کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کرونا کے ساتھ مل کام کرے گی۔ اس کے علاوہ امارات اسرائیل کو کرونا کی ایک لاکھ ٹسٹنگ کٹس فراہم کرے گا۔

امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق امارات اسپیشل سیکٹر میں کام کرنے والی دو کمپنیوں نے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل اور امارات کے درمیان در پردہ اور ظاہری تعلقات پر فلسطینی عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر پائی  جارہی ہے۔ عالمی سطح پر بھی عرب مملکوں کی صہیونی ریاست کےساتھ دوستی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر صحت نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ کرونا کی وبا کے خلاف مل کر کام کریں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ یہ اعلان دونوں ملکوں کے درمیان طویل اور مفصل رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی