مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ ضلع میں قابض اسرائیلی پولیس کے دھاوے کے بعد پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ربڑ کے خول میں لپٹٰ دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے جواب میں مقامی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراو کیا ۔
اسرائیلی پولیس نے العیسویہ میں کاروائی کے دوران ایک نوجوان آدم عبید کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔
انہوں نے ایک اور نوجوان جھاد عیسیٰ کو بھی العیسویہ میں اسکے گھر سے اغؤا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھا۔
بیت لحم میں توک گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی جھڑپیں ہوئیں۔
جنین میں مقامی ذرائع نے کہا کہ دو نوجوانوں جنکی شناخت بھاءعدنان اور اسامہ ریاض کے ناموں سے ہوئی کو اسرائیلی فوجیوں نے یعبد قصبے میں انکے گھروں سے اغؤا کر لیا۔