جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

پیر 29-جون-2020

اگلے ماہ فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے اسرائیل کے منصوبے کے خلاف ہفتے کے روز متعدد فرانسیسی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

سینکڑوں کی تعداد میں مظآہرین نے پیرس ، لیون، اسٹراسبرگ، سینٹ-ایٹین، مونٹ پیلئیراور مارسیل کے شہروں میں ریلیاں نکالیں اور اسرائیلی اقدام کو مسترد کردیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور بینر اٹھائے جن پر "آزاد فلسطین ” اسرائیل کا بائیکاٹ کریں” اور "الحاق نامنظور” جیسے نعرے درج تھے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کواس  منصوبے سے  پیچھے ہٹنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کرے۔

مختصر لنک:

کاپی