اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں ایک روز میں کرونا کے 312 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق اپریل میں اسرائیل میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ایک ہی روز میں کرونا متاثرین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نو اپریل کےبعد اسرائیل میں ایک روز چار سو ساٹھ افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
گذشتہ منگل کو اسرائیل میں کرونا متاثرین کی تعداد چارسو اڑتالیس بیان کی تھی۔