اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کے الحاق کی سازش ناکام بنانے لیے سڑکوں پرنکلیں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے مسلح مزاحمت سمیت تمام مزاحمتی طریقے اختیار کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی قوت کو مجتمع کریں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دشمن کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
بیان میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پرقبضے، وادی اردن اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع باطل اقدامات ہیں۔