جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

اتوار 28-جون-2020

اسرائیلی الحاق کے منصوبے کے خلاف  سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے رفح ، غزہ کی جنوبی پٹی  میں انسانی زنجیر بنائی۔

مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہرائے اورالحاق مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ مغربی کنارا اور وادی اردن فلسطینی سرزمین  ہیں۔

اسرائیل آئندہ جولائی تک مغربی کنارے اور وادی اردن کو اپنے ساتھ ملانے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے خطے میں دو ریاستی حل کے منصوبے کو نقصان پہنچے گا۔

محققین کے مطابق ، مقبوضہ مغربی کنارے کے 30 فیصد سے زیادہ علاقے کو شامل کیا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی