فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید 11 اور نابلس میں ایک مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غرب اردن میں ایک دن میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 179 ہو گئی ہے
می کیلہ نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 1375 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 754 فلسطینی مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 616 فلسطینی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پانچ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔
می کیلہ کا کہنا تھا کہ بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 2472 شہریوں کے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے۔ مزید 2500 افراد کے کرونا کے شبے میں نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔