امداد دینے والے ممالک اور امدادی تنظیموں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 13 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "أونروا” کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امداد دینے والے ملکوں اور ڈونر تنظیموں کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں اور مشرقی قریب میں موجود مہاجرین کی مدد کے لیے تیرہ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اردن اور سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے "أونروا” کے اجلاس میں امداد دینے والے ملکوں نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ادارے کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امداد دینے والے ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کرونا وبا کی وجہ سے اضافی امداد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد صحت، تعلیم، آباد کاری اور سماجی خدمات پرصرف کی جائیں گی۔