جمعه 02/می/2025

غرب اردن میں کرونا کے 168 کیسز کی تصدیق

بدھ 24-جون-2020

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے کہا غرب اردن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 168 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

خاتون وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 18 میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیت لحم میں 8  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔ فلسطین میں کرونا کے کل متاثرین کی کل تعداد 1196 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مصر سے آنے والے 270 فلسطینیوں کو احتیاطا قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں می کیلہ نے بتایا تھا کہ الخلیل شہر میں کرونا کے 60 مریض سامنے آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی