شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی آبادکاروں نے شمالی نابلس میں زرعی زمینوں کو آگ لگا دی

بدھ 24-جون-2020

انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال میں البرقع گاؤں میں وسیع پیمانے پر رزعی زمینوں کو آگ لگا دی۔

شمالی مغربی کنارے میں آبادکاری کی کاروائیوں کی نگرانی رکھنے والے فلسطینی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے البرقع گاؤں میں باب الوادی میں پلاٹوں کو آگ لگا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے گاؤں کے شمال مشرق میں واقع ایک ایسے علاقے کو نشانہ بنایا جہاں درجنوں دونم اراضی ہے ، جن میں زیادہ تر بادام کے درخت لگائے گئے ہیں۔

اہلکار نے اس علاقے میں ہونے والی آگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی