جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ میں صہیونی آبادکاروں کے حملے میں باپ، بیٹا اور دادا زخمی

بدھ 24-جون-2020

مغربی کنارے کے ضلع رام اللہ میں راس کرکر گاوں میں صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے 62 سالہ راتب ابو فضیدہ اسکے بیٹے عثمان اور  اسکے پوتے محب پر راس کر کر میں اپنے کھیتوں میں کام کرنے کے دوران حملہ کیا۔

تینوں شہریوں کوشیدید چوٹیں آئیں اور انہیں  علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری پر تشدد معمول کی بات ہے اور اسرائیلی حکام کی طرف سے شاذ و نادر ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی