ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر جنگی طیاروں کی پروازیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بیروت کے شمال میں المتن کے مقام پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ اسرائیلی طیاروں کی نچلی پروازوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دشمن ملک کے جنگی طیاروں نے صیدا، حاصبیا، العرقوب، مزراع شعبا اور مقبوضہ وادی گولان پر نچلی پروازیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے النبطیہ اور التفاح صوبے میں متعدد مقامات پر فرضی فضائی کارروائیاں بھی کیں۔