اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست ایک صحافی عامر ابو ھلیل کی انتظامی قید میں توسیع کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے سے تعلق رکھنے والے صحافی کی مدت حراست میں چھ ماہ کی مزید توسیع کردی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے صحافی ابو ھلیل کو گذشتہ برس چوبیس جون کو حراست لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ایک حراستی مرکز میں منتقل کرکے ان پر تشدد کیا گیا۔ اس کے بعد فوجیع عدالت سے انہیں انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ابوھلیل کو 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور انہیں دس ماہ تک قید میں رکھا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 15 ہے۔ ان میکں سنہ 1993ء سے قید اسیر محمود عیسیٰ سب سے پرانے قیدی صحافیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تین بار عمر قید اور چھیالیس سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی۔