جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: صبری

منگل 23-جون-2020

فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ القدس اوقاف نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور بہ تدریج اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے القدس  اور مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ القدس کی اسلامی اوقاف کونسل نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیے ہیں۔ خاص طورپر مسجد کے مشرقی حصے جہاں باب رحمت واقع ہے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ  اور القدس کے معاملات میں مداخلت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی اور کہا کہ اسرائیل ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ مسجد اقصٰی کی بندش کی آڑ میں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنا تھا مگر مسجد کھلنے سے اسرائیل کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی