چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوجیوں سے جھڑپوں میں 9 فلسطینی ذخمی

منگل 23-جون-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں رام اللہ اور اریحا میں جھڑپوں کے دوران 9 فلسطینیوں کو گولی مار کے ذخمی کر دیا۔

فلسطینی حلال احمر نے کہا کہ اریحا میں چار فلسطینی شہری ربڑ کےخول میں لپٹٰی دھاتی گولیوں کے لگنے سے اور دوسرے چار شہری اشک آور گیس کے گولے لگنے سے ذخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر ربڑ کے خول میں  لیپٹی دھات کی گولیوں ، آنسو گیس کے گولوں اور اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا جس میں سے 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر رام اللہ شہر کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نواں فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جو آباد کاروں پر پیٹرول بم پھینک رہے تھے اور ان میں سے ایک کو زخمی کردیا۔

قابض صہیومی فوجیوں نے زخمی نوجوان کو حراست میں لیا اور اسے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ان کی صحت کی حالت کے بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی