جمعه 15/نوامبر/2024

کھوئے وطن میں واپسی ہی فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کا منصفانہ حل ہے

پیر 22-جون-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو لگنے والے زخم ستر سال کے بعد بھی تازہ ہیں اور ان  کی تکلیف آج بھی پوری شدت کے ساتھ محسوس کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کا بہتر اور منصفانہ حل ان کی اپنے کھوئے ہوئے وطن میں واپسی میں مضمر ہے۔

حماس کی طرف سے بیس جون کو پناہ گزینوں کے عالمی دن کے مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے ان کے ملک سے نکال باہر کیا گیا۔ ان کے شہروں،بستیوں اور آبادیوں کو نیست ونابود کردیا گیا۔ عالمی قوانین کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ان کا حق ہے مگر صہیونی دشمن نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو دبانے کے لیے بھی طرح طرح کے حربے استعمال کرتے رہے ہیں۔

حماس نے فلسطینی پناہ گزینوں کی جانب سے دوسرے ممالک میں فلسطین کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی