جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کے الحاق کے خلاف غزہ میں فلسطینی علما کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 22-جون-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان کے خلاف فلسطینی علما نے سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی علما کونسل کی جانب سے غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کےقیام کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔

علما نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کا تسلط بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے خلاف تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔

علما نے کہا کہ ارض فلسطین کا چپہ چپہ صرف فلسطینی قوم کا ہے۔ شمال سے جنوب تک پورے فلسطینی وطن پر صرف فسلطینوں کا حق ہے۔ فلسطین کا تشخص ایک عرب اور مسلمان ملک کا ہے جس پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں ہے۔

علما نے اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ اقدامات اور جرائم کے خلاف  تمام ممکنہ وسائل اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی