لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا وائرس کے کیسز کے سامنے آنے کے بعد فلسطینیوں میں خوف وہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی بیروت میں شاتیلا پناہ گزین کیمپ اور الغبیری میں فلسطینی پناہ گزینوں میں متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیمپ میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔
شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں انسانی اور طبی امداد کے ادارے کے ایک عہدیدار محمد حسنین نے کہا کہ الغبیری میں کرونا کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا کے نئے کیسز کا شکار ہونے والوں میں متعدد فلسطینی پناہ گزین شامل ہیں۔ ان کیمپوں میں 110 مشبہ نئے کیسز کے ٹیسٹ لیےگئے۔
خیال رہے کہ لبنان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1536 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1006 صحت یاب اور 32 وفات پاگئے ہیں۔