چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل بیت المقدس کو یہودیوں کا مرکزی شہر بنانا چاہتا ہے:حنا عیسیٰ

پیر 22-جون-2020

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی ۔ مسیحی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حنا عیسیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس کو یہودیوں کے مرکزی شہر میں تبدیل کرنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حنا عیسیٰ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سرگرمیوں  کا مقصد مسلمانوں کے مقدس مقام کو ایک میوزیم میں تبدیل کرنا ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کے نئے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کی دینی، تاریخی اور ثقافتی املاک کو تباہ کرنے اور ان پر صہیونی ثقافت اور کلچر کا رنگ چڑھانے کی سازش کررہا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی