یکشنبه 17/نوامبر/2024

الخلیل میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیسز کا اندراج

اتوار 21-جون-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 32 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق الخلیل میں شہر میں 26، یطا میں 5 اور السموع میں 1 فلسطینی کرونا کا شکار ہوا ہے۔ فلسطین میں مجموعی طورپر کرونا کے کیسز کی تعداد 902 ہوگئی ہے۔ 305 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی