اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے الجزائرکے امن سماج تحریک کے صدر الشیخ محفوظ نحناح کے کی 17 ویں برسی انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں حماس رہ نما نے الجزائری مذہبی سیاسی رہ نما نحناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الشیخ نحناح نے پوری زندگی حق کے لیے آواز بلند کی اورفلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مسلمہ مطالبات میں فلسطینیوں کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ الشیخ نحناح کےساتھ ان کا تعارف سنہ 1980ء کے عشرے میں ہوا۔ وہ اس وقت کویت میں ایک اہم شخصیت کےطور پرجانے جاتے تھے۔ سنہ 1990ء کے عشرے میں ان کے ساتھ مل کر کام کیا۔ انہوں نے القدس کے لیے خدمات انجام دیں اور علاقائی، عالمی سیاست کے ساتھ ساتھ الجزائری عوام اور مسلم امہ کے سیاسی حقوق کی ہرفورم پرحمایت کی۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ الشیخ نحناح کی مسکراتی شخصیت بلند پایہ اخلاق اور اعلیٰ اقدار کا نمونہ تھی۔