شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امن عمل کو تباہ کردے گا: اردن

ہفتہ 20-جون-2020

اردن نے ایک بار پھراسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں پراپنی خود مختاری کے قیام سے باز رہے ورنہ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امن کی  تمام کوششیں تباہ ہوجائیں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے بعض علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کا منصوبہ امن عمل کی بنیادوں کو ختم کردے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ عمان حکومت غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن اور بعض دوسرے ممالک  مل کر امن کےحصول کے لیے حقیقی مذاکرات کی فضا ہموار کرنے کی کوشش کرے گی۔ تاکہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوس میں ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت قائم کی جاسکے۔

اردن نے تمام فلسطینی قوتوں پراپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے متفقہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کریں۔

مختصر لنک:

کاپی