امریکا کی ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے کرونا کے تازہ جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 1 لاکھ 76 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کرونا کے کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 49 ہزار 972 ہوگئی ہے۔ مجموعی ہلاکتیں 4 لاکھ 48 ہزار962 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 974 ہوگئی ہے۔
کرونا کے متاثرین میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں۔ امریکا میں متاثرین کی تعداد21لاکھ 63 ہزار 32 ہزار ہوگئی ہے۔ اس کے بعد برازیل میں 9 لاکھ 55 ہزار 53 ہزار ، روس 5 لاکھ 53 ہزار،بھارت میں 3 لاکھ 66 ہزار 900 اور برطانیہ میں 3 لاکھ 7 متاثر ہوئے ہیں۔ عرب ممالک میں سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 12، قطر میں 83 ہزار ایک سو، مصر میں 49 ہزار 200، امارات میں 43 ہزار 300، کویت میں 37 ہزار 300 مریض سامنے آئے ہیں۔