فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک اور فلسطینی نوجوان مالک سعید ابو فول کو جت الثلث کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے جب کہ رواں سال مقبوضہ عرب علاقوں میں 39 افراد کو نامعلوم قاتل گروپ کی فائرنگ سے شہید کیا جا چکا ہے۔
ابو فول کی شہادت سے قبل مغربی باقہ میں معلوم مسلح افراد نے محمد راید نامی ایک شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں صہیونی دہشت گرد مافیا کی جانب سے فلسطینیوں کو منظم انداز میں شہید کیے جانے کا سلسلہ گذشتہ سال سے جاری ہے۔ رواں سال اب تک 39 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔