ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا وائرس کےنتیجے میں کم سے کم 113 افراد ہلاک ہوگئے جس کےبعد ملک میں کرونا سےمجموعی ہلاکتیں 8950 ہوگئیں۔
ایرانی وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 2449 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ایران میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 867 ہوگئی ہے۔
ایران میں کرونا کے ایک لاکھ 50 ہزار 590 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 2765 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایران میں مجموعی طور پر کرونا کے شبے میں اب تک 12 لاکھ 69 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 لاکھ 36 ہزار ہو چکی ہے جب کہ 41 لاکھ 40 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔