چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مساجد میں "فجرعظیم” مہم دوبارہ شروع کرنے کی اپیل

جمعہ 19-جون-2020

فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ جرائم کے خلاف آئندہ جمعہ سے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور القدس سمیت ملک کی تمام مساجد میں "فجر عظیم” مہم دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مذہبی اور سماجی کارکنوں، دینی جماعتوں اور فلسطینی کازکے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ آئندہ جمعہ کی نماز فجر میں تمام مساجد میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئے فجر عظیم مہم کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ سماجی اور مذہبی کارکنوں نے کہا ہے کہ فجر عظیم مہم فلسطینی مقدسات کے دفاع اور غرب اردن کے الحاق کےخلاف قابض صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنے اور دشمن کو قومی یکجہتی کا پیغام دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔

سوشل میڈیا پر "فجرعظیم مہم کی واپسی” کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کی نماز فجر میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ایمن دراغمہ نے ایک بیان میں کہا کہ قضیہ فلسطین اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ موجودہ حالات میں فلسطینی قوم کو یکجہتی، اتحادی،وحدت اور مشترکات پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مساجد سے مقدسات کی نصرت اور غرب اردن کے الحاق کے خلاف آواز بلند کی جانی چاہیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی