شنبه 16/نوامبر/2024

بیرون ملک کرونا سے 142 فلسطینی جاں بحق،2078 متاثر

جمعہ 19-جون-2020

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طورپر142 فلسطینی کرونا سے جاں بحق اور 2078 متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے1150 فلسطینی کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئےہیں۔ مزید 30  فلسطینی بیرون ملک کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں الجزائر میں دو،برازیل میں تین اورامریکا میں 25 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روزمصر میں ایک 72 سالہ صباح عبداللہ النبراوی کرونا سے چل بسی۔

جس کے بعدامریکا میں فوت ہونے والے فلسطینی کرونا مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں کرونا کے مزید 11 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 854 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 360 صحت یاب ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے پانچ افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ضروری علاج کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

امریکا میں مجموعی طورپر 854 فلسطینی شہری کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 360 فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ امریکا سمیت پوری دنیا میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ ان میں 1201 فلسطینی شہری صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی