چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی جیل اسپتال میں قید فلسطینی مریضوں کی حالت تشویشناک

جمعرات 18-جون-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین نے صہیونی ریاست کی جانب سے قیدیوں کے علاج کے لیے مختص الرملہ جیل اسپتال میں داخل فلسطینی قیدی مریضوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسیر مریضوں کو کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں۔ انہیں نام نہاد اسپتال منتقل کرکے ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب فواز شلودی نے بتایا کہ انہوں نے منگل کو الرملہ جیل اسپتال میں داخل متعدد فلسطینی مریض قیدیوں سے ملاقات کی۔ ان کی طبی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اورانہیں انتہائی سنگین اور مشکل حالات میں رکھا گیا ہے۔

شلودی نے بتایا کہ رملہ جیل اسپتال میں اس وقت 14 فلسطینی مریض قیدی داخل ہیں۔ انہیں بنیادی طبی نگہداشت کی خاطر خواہ سہولت میسر نہیں بلکہ اسپتال میں لائے جانے کے باوجود ان کے ساتھ انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی