جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیں

جمعرات 18-جون-2020

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ابو دیس میں السواحرہ کے مقام پر فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سول انتظامیہ کے ہمراہ مقامی شہری دائود سلامہ شقیرات کے ملکیتی ایک گودام، طارق السرحی کی دکانیں ، علی صوان اور محمد الاعرج کی زیرتعمیر املاک مسمار کردیں۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں  نے ابو دیس کے مقام پر القدس یونیورسٹی کی دیوار مسمار کردی۔

مختصر لنک:

کاپی