قابض اسرائیلی فوجیوں (آئی او ایف) نے بدھ کے روز رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع ، المزرعہ الغربیہ گاؤں میں ایک کان پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے ملکیتی بلڈوزر اور سامان ضبط کر لیا۔
گاؤں کی میونسپلٹی کے ممبر وسیم الداودہ نے بتایا کہ درجنوں فوجیوں نے کان پر ہلہ بولا، مزدوروں کو ایک کنٹینر میں قید کر دیا اور چٹانوں اور پتھروں کو کھودنے کے لئے استعمال ہونے والے بلڈوزر ، جنریٹر اور مختلف اوزار اور مشینیں ضبط کرلیں۔
الداودہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے سائٹ سے 13 میں سے پانچ بلڈوزر ضبط کرلیے۔
مغربی کنارے کے دیگر علاقوں کی طرح ، آئی او ایف منظم طور پر مقامی رہائشیوں کے خلاف مختلف اقدامات اور طریقوں استعمال کترے رہتے ہیں تاکہ انھیں المزرعہ الغربیہ گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکے۔