چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھیں گے: قطری سفیر

منگل 16-جون-2020

فلسطین کے لیے قطر کے سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کے عوام کو دی جانے والی امداد کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

محمد العمادی نےایک بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کی مالی مدد بند نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے غزہ کے عوام کو دی جانے والی مالی امداد موخر ہوئی ہے۔

انہوں بے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا ہے تھا کہ قطر آئندہ چند ایام میں غزہ کی پٹی کے عوام کو پچاس ملین ڈالر کی رقم منتقل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےعوام کے لیے معمول کے مطابق مدد جاری رکھی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی