تحریک فتح کے ایک سرکردہ مزاحمتی رہ نما جمال حسن عایش کل اتوار کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
جمال حسن عایش المعروف "ابو خالد” تحریک فتح کے سرکردہ تاریخی رہ نماؤں میں سے ایک تھے۔گذشتہ صدی کے ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں وہ فتح تحریک کے سب سے اہم کیڈر میں ہونے کے ساتھ اس وقت کے اس کے سب سے نمایاں مزاحمتی گروپ کے بانی تھے۔
وہ فلسطینی نیشنل کونسل کے رکن رہے۔ اس کے علاوہ انہیں فتح کی مرکزی کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔
عایش سنہ 1939 میں مجدل میں پیدا ہوئے۔انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے قبضے، النکبہ اور سنہ 1967ء کی جنگ دیکھی اور اس میں حصہ بھی لیا۔ وہ کچھ عرصے سے اردن میں مقیم تھے۔