قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار کی۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ابو دیس کے مقام سے دو فلسطینیوں جبکہ وادی الجوز سے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔
ادھراسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی محمد سمیح العباسی کی مدت حراست میں مزید توسیع کی اجازت دی ہے۔
العباسی کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں گرفتار کیا تھا۔ اس کا تعلق بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے اور اسے ماضی میں بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔